ایران امریکہ مذاکرات پاکستان کا بڑا سفارتی اعزاز، ثاقب خورشید
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات پاکستان کے لیے ایک بڑا سفارتی اعزاز ہیں اور ان میں ملکی قیادت نے انتہائی دانشمندانہ اور مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی مثبت اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے نہ صرف عالمی تنہائی کے تاثر کو ختم کیا بلکہ خود کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر منوایا ہے ۔ ان کے مطابق پاکستان نے پہلے خطے میں کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا اور بعد ازاں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کامیابی حاصل کی جو ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کا اعتراف کر رہی ہے اور عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں قومی قیادت کی بہترین حکمت عملی اور دوراندیشی کا نتیجہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن اور کامیاب سفارتکاری کا سہرا قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے جن کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا وقار بلند کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کی صورتحال میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ملک ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی پہچان مزید مضبوط بنا رہا ہے ۔