جابجا وارداتیں، شہرچوروں ، ڈاکوؤں کے سپر د ،شہری پریشان

جابجا وارداتیں، شہرچوروں ، ڈاکوؤں کے سپر د ،شہری پریشان

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔۔

تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں حافظ عبدالرؤف سے نامعلوم ملزم اسلحہ کے زور پر 15 ہزار روپے ، تین موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ قطب پور، شاہ شمس، ممتاز آباد اور بستی ملوک کے علاقوں میں بھی مختلف شہریوں سے موٹرسائیکل سوار ملزم موبائل فون چھین کر لے گئے اسی طرح بستی ملوک، شجاع آباد، جلالپور، نیو ملتان، شاہ رکن عالم، دولت گیٹ، لوہاری گیٹ اور دیگر علاقوں سے شہریوں کے گھریلو سامان، نقدی، سائیکلیں، سولر سسٹم، تار اور دیگر اشیاء چوری کر لی گئیں۔ بعض مقامات پر مویشی بھی چوری ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں