گلستان کالونی میں سمارٹ واٹر میٹرلگائے جائینگے :ایم ڈی واسا

گلستان کالونی میں سمارٹ واٹر میٹرلگائے جائینگے :ایم ڈی واسا

پانی کا ضیاع روکا جائیگا،ٹیکنیکل اسسٹنس پراجیکٹ پرجائیکا ٹیم کی معاونت کرینگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا سے جائیکا کے ٹیکنیکل وفد نے خصوصی ملاقات کی اور ٹیکنیکل اسسٹنس پراجیکٹ کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل بارے بریفنگ دی جس پر ایم ڈی واسا نے یقین دہانی کرائی کہ واسا فیصل آباد جائیکا ٹیکنیکل ٹیم کی بھرپور معاونت کرے گا تاکہ اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)کی جانب سے فیصل آباد کے شہریوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جارہی ہے جس میں پانی کے ضیاع کو روکنا، ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی، استعمال اور اس کی مانیٹرنگ و دیگر امور شامل ہیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ جائیکا کی جانب سے مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں واٹر سپلائی لائنوں پر سمارٹ میٹر نصب کردئیے تھے اب انکی مانیٹرنگ کی جائیگی جبکہ گلستان کالونی میں واٹر سپلائی کنکشنز پر نئے سمارٹ میٹر انسٹال کئے جائینگے تاکہ پانی کو ضائع ہونے سے روکا جا سکے ، اسی طرح جس گھر میں جتنی ضرورت ہے وہ اتنا ہی پانی استعمال کریں تاکہ اسی حساب سے ماہانہ بل جاری کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں