ایس ایس پی ایسٹ کامارکیٹوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ایس ایس پی ایسٹ کامارکیٹوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے مارکیٹوں کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقاتیں کی اور ان کے سکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے بھی ہدایت کی ۔انہوں نے تاجروں اور عید بچت بازاروں کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں