یوم تاسیس پاکستان پر عام تعطیل کا مطالبہ

 یوم تاسیس پاکستان پر  عام تعطیل کا مطالبہ

کراچی (این این آئی)27رمضان کو پاکستان کے یوم تاسیس کے طور پر قومی جذبے سے منانا چاہیے ، حکومت کو 27رمضان یوم تاسیس پاکستان کے موقع پر عام تعطیل دینا چاہیے تاکہ نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہی حاصل ہوسکے ۔

 ان تاثرات کا اظہار خاکسار تحریک پاکستان کے امیر پروفیسر ڈاکٹر حکیم سید علی نصر عسکری اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 79ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب یوم تاسیس پاکستان و افطار کل (منگل کو)ہوگی جس میں نعتیہ مشاعرے کا بھی اہتمام ہوگا ۔ تقریب میں ڈاکٹر مسلم پرویز، محفوظ النبی خان، سردار محمد اقبال، اشرف جبار قریشی و دیگر شرکت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں