سجاول:3 دن قبل لاپتہ ہونیوالی 3سالہ بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
سجاول (نامہ نگار)سجاول میں تین دن قبل لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ورثاء کی فریاد پر بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سول اسپتال کے قریب تین دن قبل تین سالہ بچی شاہدہ بارن اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی۔ اس حوالے سے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ لینے کے لیے شہر آئی تھی، اسی دوران اچانک بچی نظروں سے اوجھل ہو گئی۔