آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کی پاکستان ٹیم کےڈریسنگ روم آمد

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجرکیتھرین وائٹ مین نے پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرتے ہوئے قومی سکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کیں۔

اس موقع پر کیتھرین وائٹ مین نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور عید کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آسٹریلوی ٹیم مینیجر نے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ساڑھے چار بجے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں