صفائی کے ناقص انتظامات شہریوں کا احتجاج
شجاع آباد (سٹی رپورٹر) شجاع آباد اور گردونواح میں شہریوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ستھرا پنجاب مہم کے دعوے کے باوجود شہر بھر کی صفائی ستھرائی ناکافی ہے اور وہ اس سے مستفید نہیں ہو سکے ۔شہریوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ شجاع آباد کے افسران کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہر میں صفائی کرائی جائے۔