رمضان سپورٹس پروگرام کے تحت بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد
میلسی (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان اسپورٹس پروگرام کے سلسلے میں میلسی میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعد بن خالد تھے۔ مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور فائنل مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر حاضرین کی داد وصول کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔