پی آئی اے نے خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث پی آئی اے نے اپنا خلیجی ممالک کا فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
پی آئی اے کی متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کی پروازیں معطل کی گئی ہیں، پروازیں ابتدائی طور پر کل شام یا فضائی حدود کی بحالی تک اپریٹ نہیں کی جائیں گی۔
پی آئی اے کی سعودی عرب کی پروازیں جاری رہیں گی مگر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، پروازیں بوئنگ 777 طیاروں پر منتقل کر دی گئی ہیں اور طویل راستے سے منزل مقصود پر پہنچیں گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد فلائٹ آپریشن کی مزید بحالی یا معطلی کا فیصلہ کیا جائے گا، فیصلہ خطے کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔