بہاولنگر: گلی میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر تصادم، ایک شخص قتل

بہاولنگر: (دنیا نیوز) مروٹ کے قریب گلی میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر تصادم ہوگیا۔

ملزموں کے بیہمانہ تشدد سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی محمد ریاض کے نام سے شناخت ہوئی ہے، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں 6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں