ڈسکہ میں لین دین کے تنازع پر نوجوان قتل
ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں لین دین کے تنازع پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
واقعہ تھانہ صدر کے علاقے کانواں لٹ میں پیش آیا، مقتول کا ملزم نبیل کے بھائی سے پیسوں کا لین دین تھا، نبیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کر کے سلامت کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، قتل ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کردیا گیا، ملزموں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔