رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال 26-2025 میں بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ہوئی۔
وزیر انچارج برائے وزیراعظم آفس نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں، جولائی تا فروری 26-2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
بیرونی سرمایہ کاری 3 ارب 8 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر رہ گئی، عالمی اور علاقائی کشیدگی کو سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ دو مالی سالوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ رہا، سال 2023-24 میں ایف ڈی ائی 3ارب 16 کروڑ ڈالر رہی۔
سال 2024-25 میں ایف ڈی آئی بڑھ کر 4 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچی تھی، دو مالی سالوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں 35.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔