مدرسے کے استاد نے 8 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

شجاع آباد: (دنیا نیوز) توڈر پور میں مدرسے کے استاد نے 8 سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے گئی تھی، استاد نے بچی کو رہائشی حجرے میں بلا کر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچی کے شور مچانے پر اس کا باپ اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد استاد موقع سے فرار ہو گیا، کمسن طالبہ کی حالت تشویشناک ہے جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں