قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا، ایجنڈا جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں دوبارہ شروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
اجلاس میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور اہم قانون سازی ایجنڈے میں شامل ہے، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بڑھتی فیسوں پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
ہوائی جہاز کے ذریعے مال برداری ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان ہے، قومی ورثہ و ثقافتی فنڈ ترمیمی بل بھی ایوان میں زیر غور آئے گا۔
لوک ورثہ قومی ادارہ ترمیمی بل 2026 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، متعدد قائمہ کمیٹیوں کی ششماہی رپورٹس قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پر بحث جاری رہے گی۔
رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ٹیکس ریونیو کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس اور نکتہ ہائے اعتراض کے علاوہ دیگر پارلیمانی معاملات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔