یو این سیکرٹری جنرل اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن کی کوششوں پر غور
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ جنگ کے تناظر میں خطے کی تازہ صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران کشیدگی میں کمی لانے کیلئے جاری عالمی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔