ایرانی حملوں کی نئی لہر، یو اے ای میں 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اسرائیل اور خلیج میں امریکی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی۔

ایران نے یو اے ای میں حملہ کرکے 37 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، امریکی ایواکس اور ری فیولنگ طیاروں پر ڈرون حملے کئے گئے، میزائل لگنے سے تل ابیب میں عمارت تباہ ہوگئی، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بن گوریان ایئرپورٹ پر امریکی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، بنی براک میں تیرہ صیہونی زخمی ہوئے، ایران کے قطر پر میزائل حملے سے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں بنگلا دیشی شہری جان سے گیا۔

کویت ایئرپورٹ پر حملہ کے بعد فیول ٹینکس میں آگ لگ گئی، بحرین میں فیکٹری پر حملہ کیا گیا، ام القوین میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی ہوگیا، دبئی کے مختلف علاقوں میں دھماکے ہوئے، ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیا گیا، دبئی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو ناکام بنا دیا، عراقی شہر اربیل میں برطانوی آئل کمپنی کے دفتر پر میزائل اور ڈرون حملے کے بعد آگ لگ گئی۔

پاسداران انقلاب کے مطابق مختلف اڈوں پر سو میزائل، ڈرونز اور دو سو راکٹ داغے گئے، بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں