چین کو آبنائے ہرمز کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا، سربراہ فرانسیسی بحریہ

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے زیادہ فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیرس میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی ایڈمرل نکولا نے کہا کہ چین کے بحری جہازوں کی موجودہ تعداد اس اہم گزرگاہ میں معمول کی نقل و حرکت بحال کرنے کیلئے کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک چین کی بحریہ کی جانب سے آبنائے کو کھولنے کیلئے کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا تاہم چینی اور ایرانی حکام کے درمیان سیاسی سطح پر رابطے جاری ہیں تاکہ کچھ جہازوں کی آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔

ایڈمرل نکولا کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات مکمل بحالی کیلئے ناکافی ہیں اور امکان ہے کہ چین کو اس معاملے میں براہ راست اور زیادہ مؤثر کردار ادا کرنا پڑے گا، جبکہ اسے آبنائے کی مسلسل بندش پر اپنی بے چینی کا بھی اظہار کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں