پی ایس ایل 11: کنگز مین کا سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ شام 7 بجے لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دنیا میڈیا گروپ ملتان سلطانز کا میڈیا پارٹنر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث متاثر ہوا، مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہوسکا اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ نہ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوانئٹ دے دیا گیا۔