گیس پائپ لائن دھماکہ، 48 گھنٹے بعد بھی متعدد اضلاع میں گیس سپلائی معطل
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اُڑانے سے ملک کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
سوئی سدرن گیس کے مطابق اخترآباد میں گزشتہ روز 18انچ قطرگیس پائپ لائن پرہونے والے دھماکے کے باعث 47 گھنٹے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
اِسی طرح بلوچستان کے اضلاع مستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے، کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن، ہزار گنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، خیزی اورنوحصارمیں گیس کی فراہمی معطل ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ اختر آباد میں متاثرہو نے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا، متبادل پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے۔