بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور چودھری یاسین موجود تھے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود شریک ہوئے۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) April 1, 2026
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات سے متلعق معاملات پر بھی غور کیا گیا۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ملاقات میں شرکت کے لیے مولانا کی رہائش گاہ پہنچے۔