کرکٹ آسٹریلیا نے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی
سڈنی: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے 27-2026ء کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد کم کر دی، سینٹرل کنٹریکٹس 23 کی بجائے 21 کھلاڑیوں کو دیئے گئے ہیں، کنٹریکٹس میں کچھ بڑے نام بھی ڈراپ کر دیئے گئے۔
آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق آغاز میں 20 سے 24 کرکٹرز کنٹریکٹ کے اہل ہوں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ایڈم زیمپا، مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور پٹ کمنز شامل ہیں، سٹیو سمتھ، نیتھن لیون، مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیک ویدرالڈ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گلین میکسویل، جہے رچرڈسن، میتھیو شارٹ، عثمان خواجہ اور سیم کونسٹاس کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ عثمان خواجہ تو ریٹائر ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے اگلے 12 مہینوں میں 15 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔