پی ایس ایل 11: فخر زمان پر بال ٹمپرنگ ثابت، 2 میچز کے لیے معطل

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹر فخر زمان پر بال ٹمپرنگ ثابت ہو گئی، لیول تھری جرم کے قصور وار پائے جانے پر 2 میچز کے لیے معطل کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے تادیبی سماعت کی، تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔ 

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے، دو میچ نہ کھیلنے کی سزا دی۔

فخر زمان اب پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں