صادق آباد: بچوں سے زیادتی کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
صادق آباد: (دنیا نیوز) صادق آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
سی سی ڈی ٹیم نے کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم بلال عرف بلو کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔
سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے نیفے میں رکھا پسٹل چل گیا جس کے بعد گولی لگنے سے ملزم زخمی ہو گیا، ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا اور ان کی ویڈیو بھی بنایا کرتا تھا، گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے لیے پسٹل نکالا جو چل گیا۔
ملزم بلال عرف بلو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔