کوئٹہ میں پولیس کی زیرِ حراست ملزم نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں پولیس کی حراست میں نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے اہل خانہ نے ابی ایم سی ہسپتال میں احتجاج کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے زیرِ حراست ہمارے نوجوان کو قتل کیا ہے۔

اس موقع پر مقتول کے والد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میرے بیٹے کو 6 روز قبل لنک بادینی روڈ سے اٹھایا گیا، بیٹے کی تلاش میں ہر تھانے گیا مگر نہیں ملا، آج ایس پی نے فون کیا کہ میرے بیٹے نے خودکشی کی ہے۔

والد کا مزید کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل گیا گیا اب پوسٹ مارٹم کے لئے حیلے بہانے  سے کام لیا جا رہا ہےجب تک مجھے انصاف نہیں ملے گا میں لاش نہیں لے جاؤں گا، مجھے انصاف دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں