ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، تین افراد جاں بحق
گھوٹکی: (دنیا نیوز) ڈہرکی کے قریب شاہ مائنرلنک روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا۔
پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔
حادثے کے شکارخاندان کا تعلق مارواڑی برادری سے ہے، امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔