فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر پہنچے، ملاقات میں آزادکشمیر کے انتخابات پر غور کیا گیا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین بھی ملاقات میں خصوصی طور پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی، اس موقع پر گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، مشترکہ کمیٹی ممکنہ اتحاد کی مزید تفصیلات کو حتمی شکل دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں