باجوڑ: ماندل کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

باجوڑ: (دنیا نیوز) ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے پانچ افراد دب گئے، جن میں سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واقعہ میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں