ڈی ائی خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔

پولیس مقابلہ تحصیل پروآ کے گاؤں منگل میں ہوا، ایس پی سٹی کی قیادت میں ڈی ایس پی اور ٹیم نے کارروائی کی، ملزم اشفاق مروت کی اطلاع پر پولیس نے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا، ملزموں کے ساتھیوں نے چھاپے کے دوران ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ رکنے پر دونوں ملزموں کو کلاشنکوف اور موٹر سائیکل سمیت مردہ حالت میں پایا گیا، مارے گئے ملزموں کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں