امریکی صدر ٹرمپ کا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ امریکا کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ امریکا کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی بادشاہ اور ملکہ 27 سے 30 اپریل تک امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کیلئے 28 اپریل کی شام وائٹ ہاؤس میں شاندار عشائیہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال مزید خاص ہوگا کیونکہ ہم اپنے عظیم ملک کی 250ویں سالگرہ منا رہے ہیں، میں بادشاہ کے ساتھ وقت گزارنے کا منتظر ہوں، میں ان کا بے حد احترام کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں