سی سی ڈی کے نام پر رشوت لینے کا الزام، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سی سی ڈی کے نام پر شہری سے 5 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متاثرہ شہری ناصر محمود ٹیکسلا کا رہائشی ہے جس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جانب سے پولیس کے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعہ تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں پیش آیا، ملزمان پر مقدمے سے نام خارج کروانے کے عوض رشوت لینے کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں