لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ میں سی سی ڈی اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں سی سی ڈی کا اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو بھی مارے گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی کی ٹیم نے 2 اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کے لیے گھر میں چھاپہ مارا، اس دوران ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار رزاق موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ تین اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک بھی ہلاک ہوئے ۔

مارے جانے والے ڈاکو ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، سی سی ڈی پولی ، ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہو گئےجن کی تلاش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کاہنہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سی سی ڈی کانسٹیبل عبدالرزاق ڈوگر کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، شہید رزاق کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں