پاکستان میں سونے کی قیمت میں 15 ہزار 300 کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل صرافہ جیمز کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 94 ہزار62 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 13 ہزار 117 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 153 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 713 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
آل صرافہ جیمز کے مطابق پاکستان میں مسلسل چار روز کے دوران فی تولہ سونا 26 ہزار 800 روپے بڑھ چکا ہے، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چار روز میں فی اونس سونا 268 ڈالر بڑھا ہے۔