پی ایس ایل 11: صائم ایوب نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے۔
صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا اور متعدد شاندار اننگز کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔
نوجوان بیٹر کو ابھرتے ہوئے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ مسلسل اپنی متاثر کن کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
ماہرین کرکٹ کے مطابق صائم ایوب کی یہ کامیابی ان کے روشن مستقبل کا مظہر ہے اور وہ آنے والے وقت میں پاکستان ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ صائم ایوب پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگزمین کی نمائندگی کر رہے ہیں، انہوں نے اس سال اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کے لیے وہ سب سے مہنگے مقامی کھلاڑی بھی بنے تھے۔