انڈونیشیا کے مولوکا سمندری علاقے میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے مولوکا سمندری علاقے میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ہے جس کے باعث حکام کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔
زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے اندر ساحل پر سونامی لہروں کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، انڈونیشیا، فلپائن اور ملائیشیا کے ساحلوں کے ساتھ سونامی لہروں کا امکان ہے۔