عالمی مالیاتی، توانائی اداروں کا جنگی اثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ رابطہ گروپ بنانے کا اعلان
واشنگٹن: (دنیا نیوز) عالمی مالیاتی اور توانائی کے اداروں نے ایران جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ رابطہ گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی، عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سربراہان ایک ایسا گروپ تشکیل دیں گے جو جنگ کے توانائی اور معاشی اثرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رابطہ گروپ مختلف ممالک پر پڑنے والے اثرات کی شدت کا جائزہ لے گا، باہمی تعاون سے حکمت عملی ترتیب دے گا اور ضرورت مند ممالک کو معاونت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ فریقین کو متحرک کرے گا۔
عالمی اداروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد موجودہ صورتحال میں عالمی معیشت اور توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہے۔