ٹرمپ کی یورپی اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی دھمکی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی اتحادیوں پر دباؤ ڈالنے کیلئے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یورپی ممالک آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے قائم کیے جانے والے اتحاد میں شامل ہوں، بصورت دیگر یوکرین کیلئے ہتھیاروں کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کیلئے اسلحہ خریدنے کے اس منصوبے کو بھی روکنے کی دھمکی دی ہے جس کی مالی معاونت یورپی ممالک کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں