اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، بمباری، 16 افراد شہید، 26 زخمی

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل نے لبنان پر مزید فضائی حملے کئے، بیروت سمیت مختلف علاقوں میں بمباری سے سولہ افراد شہید جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے۔

لبنان میں شہدا کی تعداد 1 ہزار 318 ہوگئی، حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں پر تاڑ توڑ حملے کئے، اسرائیل کے جنگی طیارے کو نشانہ بنانے اور ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا، اسرائیل نے 48 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے رہنما اسلامی دنیا کے بدترین دشمنوں کے خلاف ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں