فرانسیسی صدر کا امریکا اور ایران سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ
ٹوکیو: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر نے جاپان کے دورے کے دوران امریکا اور ایران سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جاپان کی وزیراعظم سے ملاقات کی، فرانسیسی صدر نے کہا دونوں ممالک بین الاقوامی قانون، عالمی نظام اور جمہوری اقدار پر یقین رکھتے ہیں، امن کی بحالی، جنگ بندی، کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمد و رفت کی حمایت کرتے ہیں۔
جاپانی وزیراعظم نے کہا تنازع جلد ختم کرنے، ہرمز کی سلامتی اور اشیاء کی مستحکم ترسیل برقرار رہنی چاہئے، بدلتے عالمی حالات میں جاپان اور فرانس کے تعلقات مضبوط اور تعاون ناگزیر ہے۔
فرانسیسی صدر اور جاپانی وزیراعظم نے مشہور جاپانی گیم ڈریگون بال کا پوز بھی بنایا۔