ٹرمپ اور اماراتی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت اور موجودہ حالات پر گفتگو کی۔

قبل ازیں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا، صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں