ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کل امریکی قوم سے اہم خطاب کریں گے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دینے کیلئے کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے کل کے شیڈول ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق صدر ٹرمپ کا خطاب جمعرات کی صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا، ممکن ہے اس سے پہلے ہم ڈیل کر لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو اپنی جنگ ختم کرنے کیلئے ایران کے ڈیل کرنے کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، اگر وہ مذاکرات کی میز پر آتے ہیں تو اچھا ہوگا۔