مذاکرات کا فیصلہ نہیں ہوا، امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا جواب بھیجا نہ شرائط پیش کیں: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، امریکا کی پندرہ نکاتی تجاویز کا جواب بھیجا نہ شرائط پیش کیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر نہیں جنگ بندی ہونی چاہئے، امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایران واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ مجھے امریکی نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات ملے، ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم مذاکرات میں شامل ہیں، ایران میں کسی بھی فریق کے ساتھ مذاکرات کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے بھیجے یا موصول کئے جاتے ہیں اور سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں