یمنی حوثیوں نے سویز کینال بلاک کر دی تو معیشت پر مزید شدید اثرات مرتب ہونگے: کرس مرفی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر کرس مرفی نے خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے حوثی گروپ نے سویز کینال کو بلاک کر دیا تو عالمی معیشت پر مزید شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

سینیٹر کرس مرفی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ عالمی معیشت تباہ ہو رہی ہے کیونکہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، سوچیں کہ یہ صورتحال کتنی زیادہ خراب ہو جائے گی اگر ایران کا اتحادی حوثی گروپ سویز کینال کو مؤثر طریقے سے بند کر دے۔

کرس مرفی نے کہا کہ سویز کینال بحیرہ روم اور بحیرہ احمر کو جوڑتی ہے اور ایشیا سے یورپ کے درمیان سب سے تیز راستہ فراہم کرتی ہے، یہ ناصرف عالمی تجارت کے تقریباً پندرہ فیصد حصے کو سہولت دیتی ہے بلکہ کنٹینر ٹریفک کے لگ بھگ تیس فیصد حجم کے لئے بھی اہم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں