آبنائے ہرمز کا مستقبل اجتماعی فیصلے سے طے ہوگا: قطر
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کا مستقبل اجتماعی فیصلے سے طے ہوگا۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کسی ایک ملک کو آبنائے ہرمز کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں، خطے میں کشیدگی کے بعد مشترکہ فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔
ماجد الانصاری کا مزید کہنا تھا کہ شہری انفراسٹرکچر پر حملے خطرناک اور ناقابل قبول ہیں، توانائی تنصیبات پر روزانہ حملے خطرناک رجحان ہے۔