جنوبی لبنان میں اسرائیل کی بربریت، فضائی، ڈرون حملے ، کئی عمارتیں تباہ، 4 شہری شہید

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیل کی بربریت جاری رہی، وادی بقاع میں فضائی حملے کئے گئے جس کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، تائر میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کر دیا جس سے چار شہری شہید ہوگئے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور عسکری تنصیبات پر ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کردی، جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، دو مارچ سے اب تک دس اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے، لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد ایک ہزار دو سو 68 ہوگئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے آپریشن کے بعد بھی اسرائیلی فوج لبنان میں رہے گی، اسرائیل کے شمالی علاقے محفوظ ہونے تک چھ لاکھ بے گھر شہریوں کی واپسی روک دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں