پاسداران انقلاب کا امریکا کی 18 ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے امریکا کی اٹھارہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں کا اعلان کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں کمپنیوں کے دفاتر کو جائز ہدف سمجھا جائے گا، امریکی آئی سی ٹی اور اے آئی کمپنیاں قتل کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اب ان کمپنیوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، ملازمین اور قریبی رہائش پذیر افراد کمپنیوں کے دفاتر سے ایک کلومیٹر دور چلے جائیں۔