آسٹریا کا امریکا کو ایران کیخلاف فضائی حدود دینے سے انکار

ویانا: (ویب ڈیسک) وسطی یورپی ملک آسٹریا نے ایران پر حملوں کے لیے امریکا کو فضائی حدود دینے سے انکار کر دیا۔

ویانا میں آسٹرین وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن کے لیے آسٹریا کی فضائی حدود استعمال کرنے کی امریکی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا آسٹریا کے غیر جانبدار رہنے کی پالیسی کے تحت امریکی درخواست رد کی، اس سلسلے میں امریکا کی طرف سے کئی بار درخواست کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فرانس، اسپین اور اٹلی بھی امریکا کو ایران جنگ کے لیے اپنی فضائی حدود دینے سے منع کر چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں