بوسنیا کے کھلاڑیوں کا فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار
بڈاپسٹ: (ویب ڈیسک) بوسنیا کے کھلاڑیوں نے فٹبال میچ سے قبل جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی ٹیم کے کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔
بوسنیا ہرزیگووینا کی انڈر 21 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں کھیلے گئے یو ای ایف اے یورپین انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ سے قبل احتجاجاََ اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔
فٹبال گراؤنڈ میں بوسنیا ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں کی جانب سے اُٹھائے گئے اس غیر معمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
— dahlia kurtz דליה קורץ (@DahliaKurtz) April 2, 2026
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے پہلے بوسنیا ہرزیگووینا کے کھلاڑیوں نے امپائرز سے ہاتھ ملایا لیکن اسرائیلی کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے آگے بڑھ گئے۔
ہنگری کے نیوٹرل گراؤنڈ پر کھیلا جانے والا میچ 0-0 سے برابری پر ختم ہوا۔
یہ اقدام اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں غصہ بڑھ رہا ہے۔