سہولت اکاؤنٹ کی حد 30 لاکھ مقرر، متعدد اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا اہم اقدام، سہولت اکاؤنٹ کی حد30 لاکھ مقرر کرتے ہوئے متعدد اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایس ای سی پی کی منظوری سے سہولت اکاؤنٹ کی نئی اصلاحات نافذ کر دیں، سہولت اکاؤنٹ کی حد بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی۔

ایکسچینج انتظامیہ کے مطابق سرمایہ کار اب مختلف سکیورٹیز بروکرز کے ساتھ ایک سےزائد سہولت اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔

اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹاک سرمایہ کار ایک بروکیج ہاؤس کے ساتھ ہی ایک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں سہولت اکاؤنٹ کھولنے کیلئے قواعد پہلے کی طرح برقرار ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں