نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی انتقال کرگئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کراچی میں انتقال کر گئے۔

ترجمان بگٹی ہاﺅس کے مطابق نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کا انتقال آج کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

بگٹی ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ مرحوم کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا حتمی اعلان مشاورت کے بعد کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں